اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے دفاعی اور میزائیلی پروگرام پر کسی بھی ملک کے ساتھ یا کہيں بھی مذاکرات نہیں ہوسکتے - ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈربریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے ایران کی میزائیلی اور دفاعی صلاحیتوں سے متعلق امریکی حکام کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاعی مسائل میں امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے- انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر اپنی حد پارکرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ایرانی میزائیلوں سے بھی تشویش ہونی چاہئے – انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی صلاحتیں امت مسلمہ کے دفاع کے لئے ہیں – ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگيڈیر جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ جب بھی ضرورت ہوگي ہم منہ زور طاقتوں کےخلاف اپنی دفاعی توانائيوں کا استعمال کریں گے – انہوں نے کہا کہ وہ دور ختم ہوچکا جب امریکا اپنے آپ کو سپرطاقت سمجھتا تھا لیکن اب بھی بعض افراد اس بات کو نہيں سمجھ پارہے ہيں -
.......
/169